تفصیلات کے مطابق میلبورن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس
کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ ویرات سے ہمیشہ امید وابستہ ہیں اس لیے ان پر زیادہ نظریں ہیں، ویرات اور پانڈیا کی شراکت نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، یہ ویرات کی نہیں بلکہ ہندوستان کی بہترین اننگز تھی۔
روہت شرما نے کہا کہ تیرہویں اوور تک ہم میچ میں پیچھے تھے لیکن ویرات اور پانڈیا نے بہت اچھا کھیلا، پاکستان کی بولنگ کے سامنے آخری پانچ اوور میں 60 رنز بنانا آسان نہیں تھا۔
ہم اپنے مڈل آرڈر کو جلد بے نقاب نہیں کرنا چاہتے تھے۔ بھارتی کپتان نے حارث رؤف کے مارے گئے دو چھکوں کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حارث کے لگائے گئے دو چھکوں نے میچ کا رخ ہمارے حق میں کر دیا۔
یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ ایک اسپنر کا اوور آخر میں رہ جائے گا۔ روہت شرما نے کہا کہ جو بھی پاک بھارت میچ جیتتا ہے اسے اعتماد ملتا ہے، آج جس طرح سے ہم جیتیں گے اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا۔


No comments:
Post a Comment